اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پولیس نے منگل کے روز صفورا گوٹھ کے قریب چار 'دہشتگردوں' کو جھڑپ کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق 'دہشتگردوں' پسندوں کو موٹر سائیکلوں پر انارہ گارڈن کے قریب دیکھا گیا تھا۔
یہ ایک رہائشی پراجیکٹ ہے جو الاظہر گارڈن کے قریب ہے جہاں گزشتہ ماہ اسماعیلی برادری کے 45 افراد کو دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔
علاقے کے اعلیٰ افسر ڈی ایس پی خالد خان کے مطابق گزشتہ ماہ کے حملے کے بعد علاقے میں پہلے ہی پولیس اہلکاروں کی نفری بڑھادی گئی تھی اور آج کی کارروائی فعال پولیسنگ کا نتیجہ تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو ایک پوسٹ کے قریب دیکھا اور گشت پر مامور گاڑی کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گشت پر مامور اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169